۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ| منافقین اپنے غرض و مقاصد تک پہنچنے کے لئے مومنین کے اعتقادات اور مقدسات سے استفادہ کرتے ہیں۔ منافقین، مسلمانوں اور اصلاح معاشرہ کے سخت ترین دشمن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَمِنَ النَّاسِ مَن يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيُشْهِدُ اللَّـهَ عَلَىٰ مَا فِي قَلْبِهِ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ ﴿بقرہ، 204﴾

ترجمہ: اور بعض لوگ (منافقین) ایسے بھی ہیں کہ جن کی (چکنی چپڑی) باتیں تمہیں زندگانی دنیا میں بہت اچھی لگتی ہیں اور وہ اپنی دلی حالت پر خدا کو گواہ بناتے ہیں حالانکہ وہ (تمہارے) بدترین دشمن ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ بعض لوگ مسلمانوں سے دشمنی کے باوجود ان کے دنیاوی امور کی اصلاح کے لئے مکارانہ منصوبے پیش کرتے ہیں.
2️⃣ بعض لوگوں کی دھوکہ اور فریب پر مبنی گفتگو سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا حیرت زدہ ہونا.
3️⃣ منافق ریاکار اور تظاہر کرنے والے ہیں.
4️⃣ دوسروں کو دھوکہ و فریب دینا صرف دنیا میں ممکن ہے.
5️⃣ منافقین اپنے غرض و مقاصد تک پہنچنے کے لئے مومنین کے اعتقادات اور مقدسات سے استفادہ کرتے ہیں.
6️⃣ منافقین، مسلمانوں اور اصلاح معاشرہ کے سخت ترین دشمن ہیں.
7️⃣ مسلمانوں کے ساتھ سب سے زیادہ جنگ کرنے والے منافق ہیں.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .